چین اور چلی کے صدور کے درمیان ملاقات

2019-04-24 16:47:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے چلی کے صدر سباستیئن پنیرا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چلی عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ تعلقات استوارکرنے والا پہلا جنوبی امریکی ملک ہے اور چلی جنوبی امریکہ کا وہی پہلا ملک بھی ہے جس نےچین کی منڈی کی مکمل اقتصادی حیثیت کو قبول کیا اور چین کے ساتھ دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں چین چلی تعلقات چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات میں پیش پیش رہے ہیں ۔ اگلے سال چین چلی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منائی جا ئے گی ۔ چینی صدر کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کو دیکھتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی سیاسی اعتماد اور مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوشش کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں ۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اور چلی کے درمیان کان کنی ، ماحول دوست توانائی ، مواصلات ، ای کا مرس ، سائنس و ٹیکنالوجی اور جنوب قطبی سائنسی تحقیقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories