چین شعبہ خلا بازی کو مزید کھولنے کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا ، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-04-24 20:05:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس اپریل کو چین کا چوتھا یوم خلا بازی منایا جا رہا ہے ۔ اسی دن چین نے خلائی تحقیقات میں حاصل کردہ تازہ ترین پیش رفت اور کامیا بیوں پر روشنی ڈالی جو کچھ اس طرح ہیں :بارہ خلائی جہازوں اور تھیئن گونگ نمبر ون نشانہ باز طیارے اور تھیئن گونگ نمبر ٹو خلائی لیب کو خلا میں چھوڑا گیا اس کے ساتھ ساتھ گیارہ خلا بازوں کو چودہ مرتبہ خلامیں روانہ کر دیا گیا اور وہ سب کامیابی سے واپس آئے ۔ حال ہی میں بےدو نیوگیشن سسٹم مین شامل چوالیسویں سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مستقبل میں چھانگ عہ نمبر چھ کی چاند پر ہونے والی مشن اور چھوٹے سیاروں سے نمونہ لینے کے بعد کرہ ارض پر واپس آ نے کی پہلی مشن میں چین دوسرے ممالک کو حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا ۔ واضح رہے کہ پچیس مارچ کو چین اور فرانس نے چاند کا جائزہ لینے کے منصوبے کے حوالے سے ایک یاد داشت پر دستخط کئے جس کے مطابق فرانس چھانگ عہ نمبر چھ خلاِئی جہاز میں پندرہ کلوگرام کاتحقیقاتی سازوسامان رکھے گا۔

اس وقت امریکہ ، یورپی یونین ، جاپان ، بھارت ، اسرائیل اور چین چاند پر تحقیقات کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔ اور اس میدان میں چین دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے کھلا رویہ رکھتا ہے ۔ اس شعبے میں چین کی ترقی سے ثابت ہوہوتا ہے کہ چین کا شعبہ خلا بازی انسان کے لئے کائنات کوتسخیر کرہاہے۔


شیئر

Related stories