" دی بیلٹ اینڈ روڈ پر شی جن پھنگ کی باتیں" نامی کتاب کی انگریزی اور فرانسیسی زبان میں اشاعت

2019-04-25 09:43:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس اپریل کو بیجنگ میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ پر چینی صدر شی جن پھنگ کی باتیں "نامی کتاب کے انگریزی اور فرانسیسی زبان میں اجرا کی تقریب منعقد ہوئی.

اس کتاب میں ستمبر دو ہزار تیرہ سے جولائی دو ہزار اٹھارہ تک "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر پر شی جن پھنگ کے بیالیس اہم مضامین شامل ہیں ۔ ان مضامین میں دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشئیٹو کےرہنما اصولوں، نظریے اور اہداف پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تقریب میں شریک مہمان شخصیات نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو ایک عظیم نظریہ اور فارمولا ہے جو چین نے پوری دنیا کی ترقی و خوشحالی کے لیے پیش کیا ہے. اس کے علاوہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" بین الاقوامی تعاون کے سربراہ اجلاس کے موقع پر، مذکورہ کتاب کی انگریزی اور فرانسیسی زبان میں اشاعت سے چین کو سمجھنے کے لیے عالمی برادری کے لیے ایک کھڑکی کھولی گئی ہے۔


شیئر

Related stories