"دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی پالیسی کے حوالے سے متعلق تجاویز کی رپورٹ کا اجراء

2019-04-25 09:46:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" عالمی تعاون کے اعلی سطحی فورم کی مشاورتی کمیٹی نے دوسرے اعلی سطحی فورم کی انتظامی کمیٹی کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" اور اعلی سطحی فورم سے متعلق تحقیقی نتائج اور تجاویز پرمشتمل رپورٹ پیش کی۔ یہ رپورٹ چوبیس اپریل کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی سرکاری ویب سائٹ اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" عالمی تعاون کے دوسرے اعلی سطحی فورم کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مشاورتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں مشاورت کی بنیاد پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے متعلق تعاون کی پیش رفت کے تحت انٹرکنکشن کو بہتر بنانے، عالمی اقتصادی اضافے کو فروغ دینے اور دو ہزار تیس پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے حوالے سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کے کردار پر تجزیہ اور تحقیق پیش کی گئی ہے اورمستقبل میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کے اہم پہلووں اور ترقیاتی سمت سمیت موضوعات پر بات کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں کثیرالطرفہ پسندی کی حمایت کرنے، کھلی عالمی معیشت کو فروغ دینے، انٹر کنکشن کو مضبوط بنانے، حقیقی تعاون کو فروغ دینے، "دی بیلٹ اینڈروڈ " کو ایک برانڈ کے طور پر قائم کرنے اور اعلی سطحی فورم کے نظام کی تعمیر کو مضبوط بنانے سمیت دیگر شعبوں میں پالیسی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔


شیئر

Related stories