"دی بیلٹ اینڈ روڈ "عالمی تعاون کے دوسرے اعلی سطحی فورم میں ساٹھ سے زائد نتائج کا حصول

2019-04-25 15:05:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس اپریل کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے دوسرے اعلی سطحی فورم کے پالیسی مشاورتی سب فورم میں ساٹھ سے زائد نتائج کا حصول ہوا، جن میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ"انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر:پیش رفت، شراکت اور آؤٹ لک کا سات زبانوں میں اجراء، متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر، توانائی کے تعاون اور تیسری پارٹی کے منڈی میں تعاون سمیت دیگر شعبوں کی دستاویزات پر دستخط کرنا اور حقیقی تعاون پر مبنی کچھ منصوبوں کو فروغ دینا شامل ہیں۔

چین کی ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی نے اس پالیسی مشاورتی سب فورم کا اہتمام کیا تھا۔فورم کا موضوع ہے تعاون اور اتفاق رائے کو گہرائی تک پہنچانا اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی اعلی و معیاری ترقی کو فروغ دینا ۔ تقریباً پچاس ممالک اور بیس سے زائد عالمی تنظیموں کے تین سو سے زائد چینی و غیر ملکی مہمانوں نے فورم میں شرکت کی۔


شیئر

Related stories