دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شریک غیرملکی سربراہوں سے چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقاتیں

2019-04-25 19:22:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شریک غیرملکی سربراہوں سے چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقاتیں

دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شریک غیرملکی سربراہوں سے چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقاتیں

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اپریل کو بیجنگ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شریک سربیا کے صدر الیگزینڈر وزیج سے ملاقات کی.

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ سربیا"دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ایک اہم ملک ہے. دونوں فریقین کو دو طرفہ سود مند تعاون کو مزید وسعت دینی چاہیے ،کثیر الطرفہ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ طور پر کثیر الطرفہ نظام کی حفاظت کرنی چاہیے اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دینا چاہیے.

ملاقات کے بعد، دونوں رہنماوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی.

اسی دن صدر شی جن پھنگ نے کینیا کے صدر یوہورو کینیاڈا سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر کینیا کے صدر نے گزشتہ ستر برسوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ،خاص طور پر غربت کے خاتمے کے سلسلے میں پیش رفت کی بے حد تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو دنیا کے مختلف ممالک کو زیادہ نزدیک کرتے ہوئے ایک دوسرے سے منسلک کر رہا ہے۔کینیا بنیادی تنصیبات سمیت دیگرشعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیا افریقہ میں قیام امن کے لیے چین کے مثبت کردار کی بھی تعریف کرتا ہے ۔ ملاقات کے بعد، دونوں رہنماوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی.

اسی دن چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں ازبکستان کے صدر شافکت مرزیویف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

علاوہ ازیں چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے فلپائن ، مصر ، بیلاروس اور سائپرس کے صدور اور ویت نام اور ہنگری کے وزائے اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔


شیئر

Related stories