"دی بیلٹ اینڈ روڈ" بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شریک غیرملکی رہنماوں سے چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقاتیں

2019-04-26 09:59:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس اپریل کوچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شریک غیرملکی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں جن میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد ، انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کالا ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم محمد بن رشید مخدوم ، اور پاپوا نیوگنی کے وزیر اعظم پیٹر اونیل شامل ہیں۔

چینی صدر نے ان غیرملکی رہنماوں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں باہمی تعاون، دوطرفہ تعلقات نیز مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories