دی بیلٹ اینڈ روڈ بین سے متعلق عالمی تعاون کے دوسرے اعلی سطحی فورم کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی جن پھنگ کا خطاب

2019-04-26 10:40:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اپریل کی صبح دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون کے دوسرے اعلی سطحی فورم کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے "بہتر مستقبل کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ کو مل کر تعمیر کیا جائے" کے عنوان سے تقریر کی. انہوں نے کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کا مقصد انٹرکنکشن اور باہمی تعاون کے ذریعےمشترکہ ترقی ہے. تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بنا پرپہلے فورم سےحاصل کردہ نتائج کو کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔ اس وقت تک چین نے ایک سو پچاس سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے حوالے سے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں. "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو" کو اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی اور تعاون کے منصوبوں سے منسلک کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے عالمی اقتصادی ترقی اور خود چین کو ترقی کے لیے نئی گنجائش اور نئےمواقع میسر ہو رہےہیں.


شیئر

Related stories