" دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کی تین نکاتی تجاویز

2019-04-26 10:47:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ "کی مشترکہ تعمیر کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی سمت پر آگے بڑھانے کے لیے جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصول پر ثابت قدم رہنا چاہیئے،کھلے پن ،ماحول دوستی اور ایمانداری کے تصورات پر قائم رہنا چاہیئے اور اعلیٰ معیار،عوامی زندگی کے لیے سودمند اور پائیدار مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشش کی جانی چاہیئے۔

شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے عمل میں کوئی خصوصی حلقہ بندی نہیں ہوگی۔ تمام تعاون صاف شفاف ہوگا اور بد عنوانی کو پوری طاقت سے روکا جائے گا۔منصوبوں کی تعمیر ، آپریشن ، خریداری اور بولی لگانے کا عمل،عمومی بین الاقوامی اصول و ضوابط اور عالمی معیار کے مطابق جاری ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے قوانین و ضوابط کا احترام کیا جائے گا اور تجارتی اور مالیاتی تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔


شیئر

Related stories