انٹرکنکشن کا دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں کلیدی کردار ہے، چینی صدر شی جن پھنگ

2019-04-26 10:49:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں انٹرکنکشن کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔دنیا بھر میں انٹرکنکشن کے شراکت داری تعلقات بناتے ہوئے مشترکہ خوشحالی کو عمل میں لایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین مختلف فریقین کے ساتھ مل کر انٹرکنکشن نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کرے گا اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی مشترکہ تعمیر سے وابستہ قرض اور شاہراہ ریشم فنڈز سمیت مختلف فنڈز سے فائدہ اٹھا کر ایک کثیرالجہت ترقیاتی مالیاتی تعاون مرکز کی حمایت کرے گا۔چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے لیے سرمایہ کاری لگانے میں کثیرالجہت مالیاتی اداروں نیز مختلف ممالک کے مالیاتی اداروں کا خیرمقدم کرتاہے اور اس کے ساتھ ساتھ تیسری فریقی مارکیٹ کے ساتھ تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔


شیئر

Related stories