چین مزید ممالک کے ساتھ اعلی معیارکے حامل آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کرے گا، شی جن پھنگ

2019-04-26 10:57:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے متعلق عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین مزید ممالک کے ساتھ اعلی معیار کے حامل آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ کسٹم ،ٹیکس اور آڈٹ نگرانی سمیت دیگر شعبوں کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔"دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے ٹیکس جمع کرنے اور انتظامی اعتبار سے تعاون کے نظام کی تشکیل کی جائے گی۔" مصدقہ آپریٹر" کے عالمی سطح پر ایک دوسرے کی تصدیق کرنے کے تعاون کو تیز کیا جائے گا۔تخلیقات کے ذریعے ڈیجیٹل اور تخلیقی شاہراہ ریشم کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں پانچ ہزار چینی و غیر ملکی ہنر مند اور تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد کے تبادلوں ،تربیت ،تعاون اور ریسرچ کی حمایت کی جائے گی۔ مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کے تعاون کے ذریعے انفارمیشن مواصلات کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔ نیٹ ورک انٹر کنکشن کے معیار کو بلند کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories