غیرمتوازن ترقی دنیا میں سب سے بڑا عدم توازن ہے، چینی صدر شی جن پھنگ

2019-04-26 10:59:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جمعے کے روز بیجنگ میں کہا کہ غیرمتوازن ترقی دنیا بھر میں سب سے بڑا عدم توازن ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف فریقین کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے عمل میں، پائیدار ترقی کے تصور کی روشنی میں منصوبوں کا انتخاب ، عمل درآمد اور انتظام کرنا چاہیئے، بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کی کوشش کرنی چاہیئے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہئیں تاکہ غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی پر عمل درآمد میں ان کی مدد کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف فریقوں کو ترقیاتی شعبے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور غیرمتوازن ترقی کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔


شیئر

Related stories