چین علمی حقوق کی حفاظت کو مضبوط کریگا،چینی صدر

2019-04-26 11:17:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمی اثاثہ جات کے تحفظ پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، چین کاروباری ماحول کو بہتر سے بہتر بنائے گا، علمی جائیداد کے تحفظ کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنائےگا ، قانون نافذ کرنے کی سرگرمیوں کو مضبوط کرے گا، غیر ملکی دانشورانہ ملکیت کے جائز حقوق اور مفادات کاتحفظ کرے گا ، ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی کو ترک کرےگا، تجارتی رازوں کی حفاظت پر زور دے گا اور علمی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کاری ضرب لگائےگا۔ چین مارکیٹ کے اصولوں اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی بنیاد پر مبنی بین الاقوامی تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے گا۔


شیئر

Related stories