چین مزید مصنوعات اور سروسسز درآمد کرے گا،شی جن پھنگ

2019-04-26 11:18:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین محصولات کو مزید کم کرے گا ،مختلف قسم کی غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کر کے چینی مارکیٹ کے دروازے مزید کھولے گا اور دنیا کے مختلف ممالک کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کا خیرمقدم کرے گا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین تجارتی منافع کے لیے خاص جستجو نہیں کرتا ، چین دوسرے ممالک سے اعلیٰ کوالٹی کی زرعی مصنوعات اور سروسسز کو درآمد کرنے کا خواہشمند ہے اور متوازن تجارتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشش کرے گا ۔


شیئر

Related stories