​میکرو پالیسی کے حوالے سے چین دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا۔شی جن پھنگ

2019-04-26 11:27:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میکرو پالیسی کے حوالے سے چین دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا اور عالمی معیشت کی پائیدار ، مضبوط ،متوازن اور مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کرے گا۔

جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کبھی بھی زر مبادلہ کی ایسی شرح فرسودگی نہیں کرے گا جس سے دوسرے ممالک کونقصان پہنچے ، چین چینی یوان کے زر مبادلہ کی تشکیل کے نظام کو ببہتر بنائے گا اور چینی یوان کے شرح تبادلہ کو متوازن اور مناسب سطح پربرقرار رکھے گا ۔ اس کے علاوہ وسائل مختص کرنے میں مارکیٹ کو مرکزی کردار دینے کی کوشش کرے گا ۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے اس میں مثبت طور پر شرکت کرے گا اور دوسرے ممالک کے ساتھ مزید اعلی سطحی عالمی تجارتی اصولوں کی تعمیر کرے گا۔

 


شیئر

Related stories