شی جن پھنگ کی معمول کے عالمی تعاون و تبادلے کے لیے منصفانہ اور دوستانہ ماحول کی اپیل

2019-04-26 11:38:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین کا کھلے پن کو وسعت دینے کا اقدام چین کی اصلاحات و ترقی کے مطابق خود کیا جانے والا انتخاب ہے۔انہوں نے مختلف ممالک سے اپیل کی کہ وہ سازگار سرمایہ کاری کے ماحول کی تشکیل کریں،چینی صنعتی و کاروباری اداروں نیز غیرممالک میں زیرتعلیم چینی طلبہ اور اسکالرز سے مساوی سلوک کریں اور ان کے معمول کے عالمی تعاون و تبادلے کے لیے منصفانہ اور دوستانہ ماحول فراہم کریں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک مزید کھلا چین دنیا کے ساتھ مزید خو ش اسلوبی سے روابط استوار کرے گا اور یوں مزید ترقی پسند اور خوشحال چین اورخوش حال دنیا کی تشکیل ہو گی۔


شیئر

Related stories