چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات

2019-04-26 17:07:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو بیجنگ فرینڈشپ ہوٹل میں روسی صدر ویلادیمیر پوٹن سےملاقات کی ۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روس تعلقات باہمی اعتماد ، تعاون اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ترین تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے عہد میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دنیا کے خوبصورت مستقبل کے لئے کوشش کرنا چاہتا ہوں ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ روس دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار ہے ۔ اگلے دور میں فریقین کو معیشت و تجارت ، توانائی ، سائنس و ٹیکنالوجی ، خلابازی ، انٹرکنکشن ، افرادی تبادلے اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کرنی چاہیئے ۔

دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور وینیزویلا سمیت دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔


شیئر

Related stories