پانچ نئے اقدامات سے چین کے کھلے پن کو اعلی معیار تک لے جایا جائے گا ، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-04-26 22:49:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے اس بات پر زور دیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو اعلی معیار تک لے جایا جائےگا اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے چین پانچ اہم اقدامات اختیار کرے گا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین دوسرے ممالک کے لئے اپنے دروازے مزید کھولے گا جس سے نہ صرف دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو اعلی معیار تک لے جایا جائے گا بلکہ عالمی معیشت کی ترقی اور عالمی معاشی انتظام کی بہتری کے لیے نیا موقع فراہم کیا جائے گا ۔

دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرات میں شراکت کا مرکز انٹرکنکشن ہے ۔اس موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ پانچ اقدامات سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ چین اپنا وعدہ پورا کرے گا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کےلیے اپنےدروازے مزید کھولے ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق پہلا اقدام یہ ہے کہ دوسرے ممالک کی مصنوعات کی چین کی منڈی تک رسائی کے شعبے کو وسعت دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں چین جدید خدمات ، مینیوفکٹرنگ اور زراعت کے شعبوں کو مکمل طور پر دوسرے ممالک کے لئے کھولے گا اور تمام بیرونی کاروباری اداروں کے لئے منصفانہ تجارتی ماحول پیدا کرے گا ۔ دوسرا اقدام یہ ہے کہ علمی اثاثوں کے تحفظ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیاجائے گا۔ تیسرا یہ ہے کہ وسیع پیمانے پر اشیا اور خدمات سے متعلق درآمدات میں اضافہ کیا جائے گا ۔جبکہ چوتھا اقدام یہ ہے کہ بین الاقوامی میکرو اقتصادی پالیسیوں کے تحت دوسرے ممالک اور عالمی تجارتی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور پانچوان اقدام یہ ہے کہ کھلی پالیسیوں پران کے حقیقی روح کےمطابق عمل درآمد کیا جائے گا ۔

چین کا اعلی معیار ی کھلا پن دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی میں زبردست قوت ڈالے گا اور معیشت کی عالمگیریت کے لئے مزید نئَےترقیاتی مواقع فراہم کرے گا۔


شیئر

Related stories