دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ دوسرے عالمی فورم کی گول میز سمٹ سے شی جن پھنگ کا خطاب

2019-04-27 14:06:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بیلٹ اینڈ روڈ  سے متعلقہ دوسرے عالمی فورم کی گول میز سمٹ سے شی جن پھنگ کا خطاب

دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ دوسرے عالمی فورم کی گول میز سمٹ سے شی جن پھنگ کا خطاب

"دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے متعلقہ دوسرے عالمی تعاون فورم کی گول میز سمٹ ستائیس اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔سنتیس غیرملکی سربراہان سمیت اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کے مقتدر اہلکاروں نے اس سمٹ میں شرکت کی۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس سربراہی سمٹ کی صدارت کی اور افتتاحی تقریب سے اہم خطاب کیا۔

"دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی اعلیٰ و معیاری ترقی کے لیے جناب شی نے تین نکاتی تجاویز پیش کیں جن میں تعاون کے نظریات کو بہتر بنانے ، ترجیحات کو واضح کرنے اور نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی پالیسی کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں شامل کیا جانا چاہیئے اور اسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصول و ضوابط ،معیار اور بہترین آزمائش سے مربوط کیا جانا چاہیے۔اقتصادی ترقی،سماجی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو متوازن طور پر آگے بڑھایا جائے تاکہ مختلف ممالک اس سے مستفید ہوں اور مشترکہ ترقی کی تکمیل ہو ۔دوسرا یہ ہے کہ ہم مختلف فریقین کے ساتھ تعاون کی ترجیحات کو واضح کرنا چاہتے ہیں اور جامع انٹرکنیکشن کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔بنیادی تنصیبات کی بہتری ، صنعتوں کی ترقی ، اقتصادی اضافے اور عوامی زندگی کی بہتری کے مجموعی ثمرات حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جانی چاہیئے۔تیسرا یہ ہے کہ ہم تعاون کے نظام کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور انٹرکنیکشن کے شراکت داری تعلقات کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کھلی معیشت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


شیئر

Related stories