چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

2019-04-27 14:44:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

چھبیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے موقع پر جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت کا رجحان ناقابل تبدیل ہے، تعاون اور مشترکہ کامیابی ہی واحد درست راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کثیرالجہتی ،اقوام متحدہ کی مرکزیت کے بین الاقوامی نظام اور عالمی قوانین کی بنیاد پر عالمی نظم و ضبط کا مثبت طور پر تحفظ کرتا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم منصب سماج کی تعمیر کو آگے بڑھاتا ہے۔

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی عوام ناصرف اپنی بلکہ ساری دنیا کی خوشحالی چاہتے ہیں اور میں نے اسی تصور کی روشنی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا ذکر کیا اور یہ انیشئیٹو اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کےخیال سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر جامع مشاورت ، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کی اصل روح کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔انہوں نے شی جن پھنگ کے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم سے خطاب کو بڑی اہمیت دی اور چین میں کھلے پن کی توسیع کے لیے شی جن پھنگ کے پیش کردہ اہم اقدامات کو بھی سراہا ۔انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو ، اقوام متحدہ کے پیش کردہ دو ہزار تیس پائیدار ترقی کےایجنڈے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پیرس معاہدے سے ملتا جلتا ہے۔مختلف ممالک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے فائدہ اٹھا کر مشترکہ مفادات کو عمل میں لانا چاہیئے۔انتونیو گوتریز نے مزید کہا کہ تاریخ سے یہ ثابت ہوگا کہ چین کی ترقی نا صرف ایک ایسا تاریخی رجحان ہے کہ جس کو روکا نہیں جائے گا، بلکہ یہ انسانی ترقی کی اہم خدمت بھی ہے۔

اسی روز چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔


شیئر

Related stories