وزیراعظم پاکستان سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کو خراج تحسین

2019-04-27 14:46:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اپریل کو منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے گزشتہ پانچ سالوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرسےحاصل کردہ اہم ثمرات کو بہت سراہا ہے۔انہوں نےمختلف ممالک کے ایک ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے خطاب میں کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو روس کی پیش کردہ"عظیم یورو شیئن شراکت داری" سے ملتا جلتا ہے۔یہ یوروشیا میں ہم آہنگ اور پائیدار ترقی کو عمل میں لانے کے لیے مفید ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کے سب سے پہلے حامیوں میں سے ایک ہے۔چین-پاک اقتصادی راہداری میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک عوامی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ پر زیادہ توجہ دیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا کہ چین بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور کثیرالجہتی کے تحفظ کا ایک ستون بن گیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے سرمایہ کاری کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور اس انیشیٹو سے کم کاربن اور ماحول دوستی کا تصور ظاہر ہواہے۔اقوام متحدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرکو دو ہزار تیس پائیدار ترقی کے ایجنڈے سے ملانے کی بھرپور حمایت کرے گی۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا اور ملائیشیا کے صدر مہاتیر بن محمد نے بھی دی بیلٹ اینڈ روڈ کو بھرپور انداز میں سراہا ۔


شیئر

Related stories