دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم سے چینی صدر کے خطاب کی عالمی پذیرائی

2019-04-27 14:52:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو بیجنگ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے ایک اہم خطاب کیا جسے عالمی برادری کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

عالمی برادری کے مطابق چینی صدر کے خطاب میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے حاصل کردہ نمایاں ثمرات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس کی ترقی کے لیے ایک آزمائشی راستہ بھی دکھایا گیا ہے۔چینی صدر کے خطاب میں نئے عہد میں چین کے اصلاحات و کھلے پن کو مزید فروغ دینے کے عزم اور اقدامات کا اظہار ہوتا ہے جو کہ دنیا کے لیےحوصلہ افزا امر ہے۔

ویتنام کی سوشل سائنس اکیڈمی کے چائنا انسٹی ٹیوٹ کے سابق سربراہ دو تئین سیم نے کہا کہ ایک سو پچاس سے زیادہ ممالک یا عالمی تنظیموں نےچین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کےسمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں جن سے روزگار کے بے شمار مواقع میسر ہوں گے اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو بھی فروغ ملے گا۔مزید یہ کہ مختلف فریقین کے درمیان باہمی مفاہمت اور اعتماد میں اضافے ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے،غربت کے خاتمے سمیت عالمی امور میں تعاون کو مضبوط بنانا بھی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی خدمات ہیں۔

سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے مشرقی ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ زنگ یونگ نیان نے کہا کہ چینی صدر کے خطاب میں تخلیق ، کھلے پن ، ماحول دوستی ، ایمانداری اور عوام کو کلیدی اہمیت دینے سمیت دیگر اہم نکات شامل ہیں جو کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ و معیاری ترقی کے کلیدی مطالبات کے عکاس ہیں۔

پاکستان کی اسلام آباد کونسل برائےبین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر سید چودھری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین اپنے وعدوں پر عمل کرے گا اور اصلاحات و کھلے پن کے اقدامات دنیا پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔


شیئر

Related stories