چینی خاتون اول کی جانب سے غیرملکی سربراہان کی بیگمات کو روایتی چینی ڈرامہ دکھانے کا اہتمام

2019-04-27 16:52:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ستائیس اپریل کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں شریک غیرملکی سربراہان کی بیگمات کو روایتی چینی ڈراموں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔

بیجنگ کے دیاؤ یو تھائی نیشنل ہوٹل میں یہ روایتی چینی ڈرامے پیش کیے گئے۔ پھنگ لی یوان نے مہمانوں کو روایتی چینی ڈرامے کی تاریخ اور خصوصیات سے روشناس کرواتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ مختلف ممالک کی اپنی اپنی منفرد ثقافت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔


شیئر

Related stories