چین کے نائب صدر مملکت کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

2019-04-28 15:01:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب صدر مملکت کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

چین کے نائب صدر مملکت کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھِی شان نے ستائیس اپریل کو بیجنگ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی.

وانگ چھِی شان نے کہا کہ پاکستان چین کا واحد چاروں موسموں کے تعاون کا اسٹریٹیجک شراکت دارہے. دونوں فریقوں کے درمیان گہری اور دیرینہ دوستی کے ساتھ ساتھ مضبوط سیاسی باہمی اعتماد، اعلی سطح پر قریبی روابط اور تعاون کے وسیع شعبےموجود ہیں."ایک پٹی ایک شاہراہ " کے پیشگی منصوبے کے طور پر اب چین - پاکستان اقتصادی رہداری میں ابتدائی کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔ "ایک پٹی ایک شاہراہ " بین الاقوامی تعاون کے دوسرے سربراہی فورم کے کامیاب انعقادنے تمام ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں. چین اور پاکستان تعلقات ہمیشہ سے چین کی ہمسایہ سفارتکاری کی ترجیحات ہیں. امید ہے کہ دونوں ممالک اپنے رہنماؤں کے اتفاق رائےپر عملدرآمد جاری رکھیں گے، تاکہ نئے دور میں چین-پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہوں .

عمران خان نے "ایک پٹی ایک شاہراہ " بین الاقوامی تعاون کےدوسرے فورم کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی.انہوں نے کہا کہ پاکستان "ایک پٹی ایک شاہراہ "انیشئیٹو کے اہم منصوبے کے طور پر چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر بہترین انداز میں کرےگا تاکہ چین پاکستان تعلقات ایک نئی بلندی پر پہنچ سکیں۔



شیئر

Related stories