عالمی برادری کا چینی صدر مملکت کے خطاب پرمثبت رد عمل

2019-04-28 15:03:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم سے " دی بیلٹ اینڈ روڈ کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کوشش" کے موضوع پر خطاب کیا ۔ چینی صدر کے اس خطاب پر عالمی برادری کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے ۔ مختلف فریقین کا کہنا تھا کہ خطاب میں عالمی سطح پر انٹرکنکشن کے تعلقات کے قیام اور عالمی ترقی کے لیے تعاون کے فروغ سمیت دیگر مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا جو کہ مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون کی مضبوطی میں اضافے کے لیے مفید ثابت ہو گا ۔

زیمبیاکے پالیسیوں کی نگرانی و تحقیقی مرکز کے سربراہ برنادیٹ دیکا زولو کے خیال میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو نے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کا ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر سےافریقہ کے لیے عالمی تجارتی نظام میں شامل ہونے کا موقع بھی مہیا ہوا ہے ۔

علاوہ ازیں ارجنٹینا ، کیوبا ، جرمنی ، پولینڈ اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کےاداروں کے رہنماوں اور دانشوروں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کی تعریف کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر عالمی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر ے گی ۔


شیئر

Related stories