چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

2019-04-28 16:00:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے اٹھائیس اپریل کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ پاکستان چین کا چاروں موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔چین اور پاکستان ایک دوسرے کے گہرےدوست کی حیثیت سے کلیدی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ پاکستان ، چین کی سفارتی ترجیح ہے ،عالمی و علاقائی صورتحال میں جو بھی تبدیلی آتی ہے،چین پاکستان کے اقتدار اعلی اور قومی وقار کے تحفظ کی مضبوط حمایت کرتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ چین اپنی ترقی کے راستے کے انتخاب،انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی پر کاری ضرب لگانے، بیرونی سکیورٹی کے خوشگوارماحول کی جستجو اور عالمی و علاقائی امور میں تعمیری کردار ادا کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

جناب شی نے نشاندہی کی کہ پچھے سال نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران فریقین کے مابین سلسلہ وار اہم اتفاق رائے کا حصول ہوا ۔ اس وقت چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر ، مالیات،تجارت سمیت دیگر پہلوؤں سے تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی۔اگلے مرحلے میں چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔فریقین کو اعلیٰ سطح کے رابطوں اور باہمی حمایت کو گہرائی تک پہنچاتے ہوئے اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے مشترکہ تعمیری ڈھانچے میں پیداواری صلاحیت ،بنیادی تنصیبات کی تعمیر،عوامی زندگی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کےاعلیٰ معیار کو فروغ دیا جائے۔عالمی و علاقائی امور میں قریبی صلاح و مشورے اور تعاون کو برقرار رکھا جائے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ سی پیک کی تعمیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے پاکستان کے لیے چین کی طویل المدتی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ روایتی دوستی کو مضبوط بناتے ہوئے حقیقت پسندانہ تعاون کو فروغ دینے اور کثیرالطرفہ امور میں قریبی صلاح و مشورے کا خواہشمند ہے۔

فریقین نے جنوبی ایشیا کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی تعلقات کے استحکام اور بہتر ی کے لیے کوشش کریں گے۔

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

اسی روز چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستحظ کیے گئے۔

شیئر

Related stories