دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر مقامی خطے میں انٹرکنکشن کو آگے بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ، افغان نائب وزیر خارجہ

2019-04-29 10:20:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ادریس زمان نے حا ل ہی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے افغانستان اور مقامی خطے کے درمیان انٹرکنکشن کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان وسطی ایشیا ، جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کو منسلک کرنے والا پل بنے گا ۔

افغانستان میں چین کے سفیر لیو جن سونگ نے ستائیس تاریخ کو ادریس زمان سے ملاقات میں انہیں بی اے آر فورم کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان قدیم شاہراہ ریشم کا مرکز تھا اور اس وقت بی اے آر کی تعمیر کے دوران چین کا ایک اہم شراکت دار ہے ۔ چین افغانستان کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں گرم جوشی سے حصہ لینے کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔

اس موقع پر ادریس زمان کا کہنا تھا کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو اپنی تجارتی پالیسی اور انٹرکنکشن کی تکمیل کا ستون سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اس انیشیٹو کو اپنے ملک کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ منسلک کرنا چاہتا ہے ۔


شیئر

Related stories