ایک پٹی ایک شاہراہ دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم نے خوشحال دنیا کی تعمیر میں اشتراک کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیاہے،پاکستانی ماہرین
ایک پٹی ایک شاہراہ دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم نے خوشحال دنیا کی تعمیر میں اشتراک کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیاہے،پاکستانی ماہرین
"ایک پٹی ایک شاہراہ " انیشیٹو عمل میں آنےکے ساتھ ساتھ چین-پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے. چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے پوٹینشل بلڈنگ سینٹر کےڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مسعودنے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ "ایک پٹی ایک شاہراہ " انیشیٹو کے عمل میں آنے کے چھ سالوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور حال ہی میں بیجنگ میں منعقدہ "ایک پٹی ایک شاہراہ دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم نے خوشحال دنیا کی تعمیر میں اشتراک کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ اب چین " ایک پٹی ایک شاہراہ " کے ذریعے ترقی پزیر ممالک کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے تاکہ ترقی پزیر ممالک " ایک پٹی ایک شاہراہ " کی تعمیر میں حصہ لے سکیں اور مشترکہ طور پر ترقی کے مواقع میں اشتراک کر سکیں. " ایک پٹی ایک شاہراہ " انیشیٹو نہ صرف ایک منفرد تصور ہے بلکہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی ہے.