چین اور پاکستان نے انسان بردار خلائی تعاون کےفریم ورک معاہدے پر دستخط کئے
2019-04-29 11:04:59
چین اور پاکستان کے انسان بردار خلائی تعاون کےفریم ورک معاہدے پر دستخط کیا
27 اپریل کو چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر ہاؤ چھون اور پاکستان خلائی اور اپر ماحول ریسرچ کمیشن کے چیئرمین عامر ندیم نے بیجنگ میں مذاکرات کئے اور مینڈ اسپیس فلائٹ سرگرمیوں کے حوالےسے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت، دونوں فریقوں کے درمیان خلائی سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں تجربات ، خلا باز کے انتخاب اور تربیت ، انسان بردار خلائی سائنس کے استعمال اوران کے نتائج کو عمل میں لانےکے بارے میں تعاون شامل ہیں. اگلے مرحلے میں، تعاون کے سلسلے میں اہم قواعد کے مطالعے اورفیصلہ سازی کے لیےچین - پاکستان انسان بردار خلائی تعاون کی ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔