​چینی صدرشی جن پھنگ کےتہذیبوں کے باہم تبادلے اور تفہیم کے موضوع پر چوشی جرنل میں مضمون کی اشاعت

2019-05-01 16:44:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوشی جرنل میں یکم مئی کو شائع ہونے والے چین کے صدر،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ کے مضمو ن کا عنوان ہے" تہذیبوں کا باہم تبادلہ اور فہم انسانی تہذیب کے فروغ ،عالمی امن اور ترقی کیلئے اہم محرک ہے"۔

مضمون میں کہا گیاہے کہ مختلف تہذیبوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کر ےاور آپس میں ہم آہنگی سے رہیں تاکہ ان کے درمیان تبادلہ اور مکالمہ دنیا میں دوستی کے فروغ کیلئے پل کا کردار اداکرسکے اور دنیا میں امن کے فروغ اور معاشرے کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرسکے۔

مضمون میں تہذیبوں کے آپس کے تعامل کے وقت مساوات ، تنوع کے احترام اور ایک دوسرے کو قبول کرنےکے اصولوں پر زور دیا گیا ہے۔ مضمون میں دوسری تہذیبوں کو سمجھنے کیلئے کھلی ذہنیت اور ان سے سیکھنے پرتاکید کی گئی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کے لوگ چین کے تہذیب کی دوسری رنگا رنگ تہذیبوں کے ساتھ تخلیقی اور انووٹیو منتقلی کی حوصلہ افزائی کریں گے تا کہ انسانیت کو درست ثقافتی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔


شیئر

Related stories