سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا فروغ

2019-05-02 16:12:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا  فروغ

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا فروغ

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا  فروغ

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا فروغ

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا  فروغ

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا فروغ

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا  فروغ

سنکیانگ کے شہر شی حہ زی میں جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کا فروغ

چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے شہر شی حہ زی میں ڈرون ،بیدو نیویگیشن سسٹم اور ڈرپ آبپاشی سمیت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

ڈرپ آبپاشی ٹیکنالوجی پانی کی بڑی بچت کرتی ہے اور آبپاشی کے دوران کھیتوں کو کھاد بھی دے دی جاتی ہے۔اس شعبے سےمتعلقہ شخصیت نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کسانوں کے کام کو آسان بنایا گیا ہے اور آبی وسائل کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔

ڈرپ آبپاشی ٹیکنالوجی کے علاوہ شی حہ زی میں کھیتی باڑی کے سلسلے میں جدید نیویگیشن سسٹم کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

شی حہ زی کے ہونگ شینگ شیانگ، پیشہ ورانہ زرعی تعاون کے ادارے نے اپنے کھیتوں میں بیدو نیویگیشن سسٹم کی مدد سے خودکار ٹریکٹرز کا استعمال کیا ہے۔ادارے کے ایک اہلکار چو وین دے نے بتایا کہ بیدو نیویگیشن سسٹم کی مدد سے کھیتوں کی پیداواری استعدادکار کو بہت بڑھایا گیا ہے اور کسانوں کی آمدن میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں یہاں کھیتی باڑی کے دوران ڈرونز کا استعمال بھی ایک مقبول رجحان بن رہا ہے۔ستائیس سالہ نوجوان جیانگ جن یو نے اپنے دوستوں کے ساتھ دو ڈرونز خرید لیے ہیں جو زرعی پیداوار میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز کی مدد سے روزانہ تقریباً پچاس ہیکٹرز پر پھیلے کھیتوں کے لیے جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا جا سکتا ہے اور وہاں کے کسان اس سروس کو قبول کررہے ہیں۔

شیئر

Related stories