​چین اپنی رفتار کے مطابق مالیاتی شعبے میں کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-05-03 16:06:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اپنی رفتار کے مطابق مالیاتی شعبے میں کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

چین اپنی رفتار کے مطابق مالیاتی شعبے میں کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں چائنا بنکنگ اور انشورنس ریگیولیٹری کمیشن کے چیرمین گو شو چھنگ نے کہا ہے کہ چین بنکنگ اور انشورنس کے شعبوں میں کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے مزید بارہ اقدامات اختیار کرے گا۔ان اقدامات کے تحت ،غیرملکی بنکوں کے قیام،ٹرسٹ کمپنی میں شیئر ہولڈنگ ،انشورنس کمپنی کے آپریشن کے لیے چین آنے والے غیرملکی مالیاتی اداروں کے لیے اثاثوں کی کل مالیت کی حد کو منسوخ کیا جائے گا۔چینی اور غیرملکی کنسیومر فنانس کمپنیوں کی منڈی تک رسائی کی پالیسی کو نرم کیا جائے گا۔غیرملکی بنکوں کو آر ایم بی سروس فراہم کرنے کےلیے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ان اقدامات سے چین کے بنک اور انشورنس کے شعبوں میں کھلے پن اور مارکیٹ سے ہم آہنگ ہونے کے معیار کو مزید بلند کیا جائے گا جس سے چین میں مالیاتی شعبوں میں کاروباری ماحول کو زیادہ بہتر بنایا جائے گا اور چین کے شعبہ مالیات میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مزید یہ کہ بنیادی طور پر چین میں مالیات کے شعبے میں مسابقت،مارکیٹ،جدت کاری اور خدمات سے متعلق شعور کو اجاگر کیا جائے گا۔

ان اقدامات کی کئی نمایاں خصوصیات ہیں۔پہلی یہ کہ چینی اور غیرملکی سرمایہ کاری کی یکسانیت کے اصول پر زور دیا گیا ہے۔دوسری خصوصیت یہ کہ چینی مارکیٹ تک غیرملکی مالیاتی اداروں کی رسائی کو نرم بنایا گیا ہے۔ تیسری یہ کہ چین میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری پیمانے کو وسیع بنایا گیا ہے۔

اصلاحات و کھلے پن پر عمل درآمد کے چالیس برسوں میں چین کے شعبہ مالیات کے معیار کو کافی حد تک بلند کیا گیا ہے۔لیکن ابھی بھی اس میں مزید گنجائش موجود ہے۔عمدہ معیار کا کھلا پن چینی مالیاتی شعبے کے طویل المدتی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔اسی لیےچین خود اپنی رفتار کے مطابق مالیاتی شعبے کے کھلے پن کو آگے بڑھا رہا ہے۔


شیئر

Related stories