قاسم پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ایک سو ٹیراواٹ سے زائد ہو چکی ہے

2019-05-07 10:49:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

قاسم پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ایک سو ٹیراواٹ سے زائد ہو چکی ہے

قاسم پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ایک سو ٹیراواٹ سے زائد ہو چکی ہے

چھ مئی تک چین-پاک اقتصادی راہداری کے تحت پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے ایک سو ٹیرا واٹ سے زائد بجلی پیدا ہوئی۔اس وقت پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے پیداہونے والی بجلی پاکستان کی قومی گرڈ کا دس فیصد بنتی ہے ۔یوں یہ پاور پلانٹ پاکستان میں بجلی کی قلت سے نمٹنے ، بجلی کی توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے،مقامی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔

قاسم پاور پلانٹ پاور چائنا اور قطر کی ، اے ایم سی کمپنی کی مشترکہ سرمایہ کاری سے چلایا جارہاہے اور یہ دوسرے ممالک میں پاور چائنا کی جانب سے سب سے زیادہ سرمایہ کار ی والا منصوبہ اور سی پیک کے تحت شروع ہونے والا توانائی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کی تعمیر اکیس مئی دو ہزار پندرہ میں شروع ہوئی اوربتیس ماہ کے بعد یہ مکمل ہو چکا ہے۔


شیئر

Related stories