سنکیانگ میں سرخ جوجوبہ کی مدد سے غربت کے خاتمہ کی کہانی

2019-05-09 11:11:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ میں سرخ جوجوبہ کی مدد سے غربت کے خاتمہ کی کہانی

سنکیانگ میں سرخ جوجوبہ کی مدد سے غربت کے خاتمہ کی کہانی

سنکیانگ میں سرخ جوجوبہ کی مدد سے غربت کے خاتمہ کی کہانی

سنکیانگ میں سرخ جوجوبہ کی مدد سے غربت کے خاتمہ کی کہانی

یو لیانگ اینگ، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی ایک عام سی خاتون ہیں لیکن انہیں جوجوبہ کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنے کی وجہ سےیہاں کافی شہرت بھی ملی ہے۔

سنکیانگ کے شہر آلار میں یو لیانگ اینگ نے جوجوبہ سے متعلق اپنا کاروبار شروع کیا اور وہاں کے کسانوں کو اسے اگانے کا طریقہ بھی سکھایا ۔اس کی مدد سے دو ہزار پانچ سے دو ہزار دس تک وہاں کے پانچ ہزار سے زائد افراد نے غربت سے نجات حاصل کی ۔

چھبیس مارچ دو ہزار سولہ میں یو لیانگ اینگ نے میوہ جات کا ایک کاروباری ادارہ قائم کیا ، اس وقت اس ادارے میں سولہ افراد کام کرتے ہیں۔یو لیانگ اینگ نے اپنے نام سے جوجوبہ کی ایک برانڈ بھی رجسٹرڈ کروائی ہے جس کا نام "یو زاؤ " یعنی یو جوجوبہ ہے۔ اعلی کوالٹی کی وجہ سے"یو زاؤ" اب سنکیانگ میں کافی مقبول ہے ۔دو ہزار اٹھارہ کے جشن بہار کے دوران "یو زاؤ" کی فروخت سینتیس لاکھ یوان سے زیادہ رہی۔

دو ہزار اٹھارہ میں یو لیانگ اینگ کو قومی عوامی کانگریس کی مندوب منتخب کیا گیا۔انہوں نے سنکیانگ کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کی مقامی مصنوعات پر تحقیقات کیں۔انہوں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہاں کی مصنوعات کو مزید بہتر انداز میں فروخت کیا جائے تاکہ کسان کی آمدن میں اضافہ ہو۔

شیئر

Related stories