پاکستان کے انیس قومی ثقافتی اثاثے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں دکھائے جائیں گے

پندرہ مئی کو ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوگی۔اس وقت پاکستان کی وزارت آرٹس ثقافت اور تاریخ کی جانب سے تین ماہرین اور اسلام آباد عجائب گھر کے انیس قیمتی قومی ثقافتی اثاثے کانفرنس میں نمائش کے لیے بھیجے گئے ہیں۔بیجنگ کے دورے سے قبل پاکستان کی وزارت آرٹس ثقافت اور تاریخ کے تحت آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے انتظام و تربیتی مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر سعید نے نو مئی کو سی آر آئی کی نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان نے مختلف عہد کے انیس قیمتی قومی ثقافتی اثاثوں کا انتخاب کیا ہے جن میں مختلف اقسام کے ظروف اور مجسمے شامل ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔مستقبل میں دونوں ممالک آثار قدیمہ کی دریافت اور پرانی کتابوں کی حفاظت سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے انعقاد سے ایشیائی ممالک تاریخ، فن و ثقافت اور آثار قدیمہ سمیت مختلف شعبوں میں تجربات پر تبادلہ کرسکیں گے اور ثقافتی تبادلے اور تعان کو مضبوط بنائیں گے۔
قومی ثقافتی اثاثوں کی یہ نمائش چین کے قومی عجائب گھر میں تین ماہ تک جاری رہے گی۔