پاکستان چین کی ترقی سے استفادہ کر ے گا ، صدر پاکستان کاایف ایم 98 دوستی چینل کو د یے جانے والے انٹرویو میں اظہار خیال

2019-05-11 16:12:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان چین کی ترقی سے استفادہ کر ے گا ، صدر پاکستان کاایف ایم 98 دوستی چینل کو د یے جانے والے انٹرویو میں اظہار خیال

پاکستان چین کی ترقی سے استفادہ کر ے گا ، صدر پاکستان کاایف ایم 98 دوستی چینل کو د یے جانے والے انٹرویو میں اظہار خیال

صدر پاکستان عارف علوی نے دس تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے ایف ایم 98 دوستی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کے بعد تیز رفتار ترقی کی ہے اور مختلف شعبوں میں نمایان کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غربت سے نجات پانے اور اے آئی سمیت دیگر شعبوں میں چین کے تجربات سےاستفادہ کرےگا۔
صدر پاکستان جناب عارف علوی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی اور بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ گوادر پورٹ سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو فائدہ ہوگا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے غریب آدمی پر صحت کے حوالے سے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے جس کے تحت ساتھ لاکھ تک مفت علاج کیا جاتاہے۔

پاکستان چین کی ترقی سے استفادہ کر ے گا ، صدر پاکستان کاایف ایم 98 دوستی چینل کو د یے جانے والے انٹرویو میں اظہار خیال

پاکستان چین کی ترقی سے استفادہ کر ے گا ، صدر پاکستان کاایف ایم 98 دوستی چینل کو د یے جانے والے انٹرویو میں اظہار خیال

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ چین نےکئی شعبوں میں شاندار ترقی کی ہے جیسے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت۔ پاکستان دوست ملک چین کے تعاون سے ان شعبوں میں ترقی کیلئے کوشش کرہا ہے تا کہ چین کی طرح ہماری تجارت اور دوسرے شعبوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی او ر مہارتوں کا استعمال ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کے ابلاغ عامہ کے اداروں کا عوام کی خدمت میں بڑا کردار ہے میری خواہش ہے کہ یہ اپنے اس مشن میں اور آگے بڑھیں۔ موجودہ دور میں ریڈیو کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں پرنٹ میڈیا کی نسبت الیکٹرانک میڈیا اور ریڈیو کی اہمیت بڑھ گئی ہے پاکستان میں ریڈیو سننے کی ب بھی توانا روایت مو جودہے گاڑیوں میں اور دور دراز کے علاقوں میں ریڈیو اب بھی شوق سے سنا جاتاہے۔

شیئر

Related stories