"خوبصورت ایشیا ، ایشیا ئی تہذیب و تمدن " کےعنوان سےبیجنگ میں نمائش کا انعقاد

2019-05-13 16:55:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

" خوبصورت ایشیا ،ایشیائی تہذیب وتمدن " کے موضوع پر شاندار نمائش کا تیرہ تاریخ کو بیجنگ نیشنل میوزم میں آغاز ہوا۔ یہ نمائش ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا اہم حصہ ہے ۔ نمائش میں ایشیا کے سینتالیس ملکوں کے علاوہ قدیم تہذیبوں کے وارث دو ملکوں یونان اورمصر کے چار سو سے زائد آثار قدیمہ کی اشیاء جمع کی گئی ہیں ۔ نمائش میں ایشیا کی قدیم تاریخ ، ثقافتوں کی ہم آہنگی اور تہذیب و تمدن کے مختلف رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے ۔نمائش گیارہ آگست تک جاری رہے گی ۔

واضح رہے کہ ایشیا کے معنی طلوع آفتاب کا مقام ہے ۔ ایشیا رقبے ، آبادی اور قومیتوں کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا برعظم ہے اور بنی نوع انسان کی قدیم تہذیب وتمدن کا اہم منبع بھی ۔


شیئر

Related stories