چین کی پرل کانٹیننٹل ہوٹل گوادر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت 

2019-05-13 19:06:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیرہ تاریخ کو گوادر پورٹ فری زون کے قریب واقع پرل کانٹیننٹل ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے کہا کہ چین اس دہشت گردحملے کی سخت مذمت کرتاہے اور متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتاہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلقہ ذرائع کے مطابق، اس حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے.

گنگ شوانگ نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو فوری طور مار ڈالا اور گوادر کی سلامتی و استحکام اور وہاں پر موجود چینی عملے اور اداروں کی حفاظت کے لئے بروقت اقدامات کیے . چین ان کوششوں کو سراہتاہے اور اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے . چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا ۔چین سمجھتاہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج میں قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی بھر پور صلاحیت ہے.پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے حملے کوپاکستان کی معیشت اور خوشحالی کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور زور دیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا. چین ہمیشہ سے پاکستان کی قومی ترقی کاحامی رہا ہے اور پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔


شیئر

Related stories