تہذیب و تمدن کے حوالے سے مکالمہ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان پرامن بقا کی ضمانت ہے

2019-05-13 19:08:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیرہ تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تہذیب و تمدن میں تنوع کا احترام عالمی امن اور ہم آہنگی کی اہم پیشرو شرط ہے ا ور تہذیب و تمدن کے حوالے سے مکالمہ مختلف ممالک کے درمیان پرامن بقا کی اہم ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ایشیائی تہذیب و تمدن کے مذاکراتی کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایشیائی تہذیب وتمدن کی دلکشیوں کو دکھانا ، مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلہ کرنا اور مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر باہمی احترام ، کھلے پن اور اشتراک کی روح کو بروئے کار لاتے ہوئے تبادلوں میں اضافہ کرتے ہوئے عالمی امن اور ترقی کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔


شیئر

Related stories