ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے ایشیا اور دنیا کے درمیان ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ ملے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب 

2019-05-14 16:10:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے ایشیا اور دنیا کے درمیان ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ ملے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب 

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے ایشیا اور دنیا کے درمیان ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ ملے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب 

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا پندرہ مئی سے بیجنگ میں آغاز ہورہاہے. نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب محترمہ ملیحہ لودھی نے حال ہی میں کہا ہےکہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس نہ صرف مختلف ممالک اور تہذیبوں کے درمیان بات چیت، تبادلوں اور باہمی تفہیم کو فروغ دےگی بلکہ اس سے ایشیا اور دنیا کے درمیان ہم آہنگی اور ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ایک اہم پڑوسی اور چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار کے طور پر، پاکستان ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے فورم اور ثقافتی کارنیوال میں فعال طور پر شرکت کرے گا. انہوں نے کہا کہ ایشیا موجودہ دنیا میں ایسا علاقہ بن گیا ہے جہاں ترقی کی گنجائش سب سے زیادہ ہے . ایشیائی ممالک دنیا کے ساتھ تیز رفتار اقتصادی ترقی اور ایشیا کے طویل اور شاندار تہذیب کے اشتراک کے لئے تیار ہیں. ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس ایشیا اور دنیا کی تہذیبوں کی خوبیوں پر روشنی ڈالنےاور ایشیائی اور عالمی تہذیبوں کو فروغ دینے کے لئے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گی ۔

شیئر

Related stories