عالمی چیلنچز سے نمٹنے کے لیے ثقافتوں اور تہذیبوں کو مضبوط ہونا چاہیئے۔چینی صدر شی جن پھنگ

2019-05-15 11:23:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا افتتاح پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں ہوا۔ چین کے صدر مملک شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں انسانیت کو درپیش چیلنچز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیئے۔اس مقابلے کے لئے نہ صرف معیشت اور ٹیکنالوجی کو توانا ہونا چاہیئے بلکہ ثقافتوں اور تہذیبوں کو بھی مضبوط ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مختلف حوالوں سے ترقی ہورہی ہے۔ یہ ترقی کثیر الطرفہ ہے، اس کا تعلق اقتصادی عالمگیریت سے ہے اور سماجی نظام بھی ترقی کررہے ہیں۔انسانی معاشرہ پرامید ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی صورتحال میں عدم استحکام اور بے یقینی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انسانیت کو درپیش چیلنچز بھی مسلسل طور پر سنگین ہورہے ہیں۔ ان کے خیال میں ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس ایشیا نیز دنیا کی مختلف تہذیبوں کے درمیان برابری کی سطح پر بات چیت،تبادلوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔


شیئر

Related stories