ایشیائی تہذیب دنیا کی دوسری تہذیبوں کے ساتھ ترقی کر رہی ہے ۔شی جن پھنگ

2019-05-15 11:37:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ مئی کو چینی صدرشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایشیا کو اپنی تہذیب کے حوالے سے پر اعتماد ہونا چاہیئے اور دنیا کے دوسری تہذیبوں کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایشیائی تہذیب کی نئی شان بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا انسانی تہذیب کے آغاز کا علاقہ ہے۔ ترقی کے ہزاروں سال پر محیط سفر میں ایشیائی عوام نے ایک شاندار تہذیب قائم کی اور باہمی ثقافتی و تہذیبی تبادلوں سے ایشیا کی تہذیبی ترقی کی ایک خوبصورت نظم ترتیب پائی ہے۔موجودہ دور میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کے بعد سے ، یورپ ایشیا کےاقتصادی اتحاد کے قیام سمیت دیگر اقدامات سے تہذیبی تبادلوں کے معنی کو وسعت دی گئی ہے ۔ ایشیائی تہذیب ایشیا کے اندر بھی اور دنیا کی دوسری تہذیبوں کے ساتھ بھی روابط اور تبادلوں میں ترقی کر رہی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی دوسری تہذیبوں کے لیے کثیر انتخاب فراہم کرتی ہے۔


شیئر

Related stories