خوشحال زندگی پر عوام کی خواہشات کو عمل میں لانا چاہیئے۔شی جن پھنگ

2019-05-15 11:38:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ ہونے والی ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو عوام کی خوشحال زندگی کی خواہش کو عمل میں لانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

جناب شی جن پھنگ کے خیال میں ایشیائی عوام کو پرامن اور مستحکم، مشترکہ خوشحال اور کھلا ایشیا چاہیئے۔انہوں نے ایشیائی ممالک سے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے کھلے پن، مشترکہ مفادات ، توازن اور مشترکہ کامیابی کی حامل اقتصادی یکجہتی کو آگے بڑھانے اور عوام کو غربت سے نکالنے کی مشترکہ کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایشیائی ممالک کھلی سوچ سے پالیسی، تنصیبات، تجارت، معیشت اور عوام کے روابط کو فروغ دے سکیں گے اور ایشیا میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ طور پر تعمیر کر سکیں گے۔


شیئر

Related stories