ایشیائی ہم نصیب معاشرے کو قائم کیا جائے ۔صدر شی جن پھنگ

2019-05-15 11:40:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے مختلف ملکوں، قومیتوں اور تہذیبوں کے درمیان زیادہ قریبی رابطے اور تبادلے ، اور ایشیائی ہم نصیب معاشرہ قائم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کی تنوع سے تبادلے کی ضرورت ہے، تبادلوں سے ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں اور سیکھنے سے ہی ترقی ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام اور برابر ی کا سلوک ْقائم کیا جائے ،ایک دوسرے کی حمایت کی جائے ،شراکت داری کو فروغ دیا جائے اور ترقی کے نیے راستے پر گامزن ہوا جائے۔


شیئر

Related stories