تہذیبی تبادلوں میں باہمی احترام اور برابری کے اصول پر کاربند رہنا چاہیے۔شی جن پھنگ

2019-05-15 11:41:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صدر شی جن پھنگ نے ایشیا کی تہذیب و تمدون کی مذاکراتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ تہذیبی تبادلوں کے سلسلے میں باہمی احترام اور برابری کے اصول پر کاربند رہنا چاہیے۔ تعصب اور امتیازی رویوں کو ترک کرکے تہذیبوں کے تنوع کو زیادہ اچھی طرح سمجھنا چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ ہر تہذیب کی اپنی اقدار ہیں. تہذیبیں ایک دوسرے سے صرف مختلف ہوتی ہیں،ان میں اعلی اور کمتر ہونے کا کوئی فرق نہیں ہے.اپنی تہذیب کو اور اپنی نسل کو دیگر تہذیبوں سے بہتر اور بالاتر سمجھنے کی سوچ احمقانہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسری تہذیبوں کو بدلنے یا ختم کرنے کا نظریہ جہالت پر مبنی ہے اور تباہ کن ہے. انہوں نے کہا کہ چین تہذیب کی حفاظت اور ترقی کے لیے ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے.


شیئر

Related stories