تہذیبوں کے درمیان تصادم نہیں ہوناچا ہیے ، شی جن پھنگ

2019-05-15 11:42:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے پندرہ تاریخ کو ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تہذیب خوبصورتی کا ایک شاہکار ہوتی ہے جس میں اس معاشرے کے رنگ نظر آتے ہیں۔مختلف تہذیبوں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے ،صرف تمام تہذیبوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام خوشگوار اور خوبصورت چیزیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ایشائی ممالک کو نہ صرف اپنی تہذیب کی ترقی کے لیے مسلسل قوت فراہم کرنی چاہیئے، بلکہ دوسرے ممالک کی تہذیب کی ترقی کے لیے بھی مدد فراہم کرنی چاہیئے۔تاکہ دنیا میں مختلف تہذیبوں کو فروغ ملے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ تہذیبوں کی خوبصورتی کلاسیکی ادبی کام میں ظاہر ہوتی ہے۔چین متعلقہ ممالک کے ساتھ ایشیا کے کلاسیکی ادبی کام کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے اور فلموں اور ٹی وی کے تبادلوں اور تعاون کے پروگراموں پر عملدرآمد کرنا چاہتا ہے، تاکہ لوگوں کو ایک دوسرے کی تہذیبوں کو سمجھنے اور ان سے لطف اندوز ہونے کے لیے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف تہذیبوں کی خوبصورتی کو سمجھنے کے لئے تبادلوں اور تعاون کے مزید پیلٹ فارم فراہم کیے جائیں گے۔


شیئر

Related stories