بند تہذیب و تمدن قائم نہیں رہ سکتی، شی جن پھنگ

2019-05-15 11:43:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ تاریخ کو منعقد ہونے والی ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف تہذیب و تمدن کے درمیان تبادلوں کا فروغ ہونا چاہیئے تاکہ تہذیب و تمدن کی قوت برقرار رہے۔تاہم تہذیب و تمدن کے مابین تبادلہ برابری کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں ہونا چاہیئے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اپیل کی ہے کہ مختلف ممالک کو تہذیب و تمدن کے درمیان رکاوٹ کو دور کر کے کھلی سوچ کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین ایشیائی ممالک کے ساتھ نوجوانوں ،عوامی تنظیموں، علاقوں اور میڈیا کے روابط اور تبادلے کو مضبوط بنانا چاہتا ہےاور مختلف ممالک کے مابین تھنک ٹینک کے تعاون کے نیٹ ورک بنانے، تعاون کے نئے طریقہ کار تلاش کرنے اور مختلف سطح کے تعاون کو گہرائی تک لیجاتے ہوئے ایشیا میں تہذیب و تمدن کے تبادلے کے لئے سازگار ماحول تیار کرنا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories