چین ایشیا کے مختلف ممالک کے ساتھ سیروسیاحت کو فروغ دینے کے منصوبوں پرعمل درآمد کے لیے تیارہے

2019-05-15 11:51:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے تہذیب کو حالات کے مطابق ڈھالنا اور زمان و مکاں کی حدود سے آگے کے پرکشش تہذیبی ثمرات کوتخلیق کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تخلیقی جذبے کی حوصلہ افزائی کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ مختلف تہذیبوں کو سمجھا جائے تاکہ دوسری کی خوبییوں سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔ چین ایشیا کے مختلف ممالک کے ساتھ سیروسیاحت کے فروغ کے منصوبوں پرعمل درآمد کرنے کو تیار ہے اور ایشیا کی اقتصادی ترقی اور ایشیائی عوام کی مابین دوستی کے فروغ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کوبھی تیار ہے ۔

اطلاعات کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ میں بیرونی ممالک میں چینی سیاحوں کی تعداد سولہ کروڑ سے زائد تھی جبکہ چین میں آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد چودہ کروڑسے زائد رہی۔


شیئر

Related stories