آج کا چین ایشیا اور دنیا کا چین ہے۔شی جن پھنگ

2019-05-15 11:52:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے پندرہ تاریخ کو ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج کا چین ایشیا اور دنیا کا چین ہے۔چینی تہذیب ایشیائی تہذیب کا اہم حصہ ہے۔قدیم زمانے سے چینی تہذیب وقت کی تبدیلیوں اور تقاضے کی روشنی میں بدلتی اور ترقی کرتی رہی ہے۔ہمسایوں سے دوستی اور ہم آہنگی چینی تہذیب کا بقائے باہمی کے حوالے سے اہم اصول ہے اور عوام کی خدمت چینی تہذیب کی اصل منزل ہے۔چینی تہذیب وقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔قدرت کے ساتھ ہم آہنگی چینی تہذیب کا روحانی تصور ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں چین زیادہ کھلے انداز میں دنیا کے ساتھ رہےگا اور عالمی تہذیب و تمدن کی ترقی کے لیے زیادہ خدمات انجام دےگا۔


شیئر

Related stories