ایشیا ئی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے،چین میں پاکستانی سفیر

2019-05-20 11:15:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشیا ئی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی  کانفرنس مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے،چین میں پاکستانی سفیر

ایشیا ئی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے،چین میں پاکستانی سفیر

چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے انیس مئی کو کہا کہ چین میں ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا انعقاد مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس ہم آہنگی اور استحکام کی سمت میں مختلف ممالک، مختلف مذاہب اور مختلف ثقافتوں کے درمیان تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے. پاکستان نے اس میں بھر پور شرکت کی کوشش کی ہے. مثال کے طور پر،چین کے قومی میوزیم میں منعقدہ "عظیم ایشیا -ایشیائی تہذیب و تمدن کی نمائش" میں پاکستان نے گندھارا ثقافتی نمائش لگائی ہے، اور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن نے بھی اپنی فلموں کے ساتھ ایشیائی فلم اور ٹیلی ویژن ہفتہ میں حصہ لیا ہے۔

ایشیا ئی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی  کانفرنس مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے،چین میں پاکستانی سفیر

ایشیا ئی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے،چین میں پاکستانی سفیر

چین - پاکستان تعلقات کے بارے میں مسعود خالد نے کہا کہ ثقافتی لحاظ سے، پاکستان کی گندھارا ثقافت نے تاریخی لحاظ سے چینی بدھ مت کی ثقافت کے پھیلاؤ پر بہت اثر ڈالا ہے. جغرافیایی لحاظ سے، پاکستان اور چین پہاڑوں ،دریاؤں اور میدانوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور سیاحت کے مستقبل کی ترقی کے لئے اہم اور مددگار ہے. افرادی تبادلے کے لحاظ سے، اس وقت تقریباً اٹھائیس ہزار پاکستانی طالب علم چین میں چینی زبان اور چینی ثقافت سیکھ رہے ہیں. اسی طرح اس وقت تقریباً 17،000 چینی شہری پاکستان کے اندر مختلف میدانوں میں مصروف ہیں. یہ عوامل چین-پاکستان تعلقات کے فروغ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں.

شیئر

Related stories